کراچی(سی ایم لنکس) پیپلز پارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ لاہور موخر
ہوگیا۔دونوں رہنماء اب مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور آئیں گے۔پیپلز پارٹی کے
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی
زرداری نے اٹھائیس اپریل تک ایک ہفتے کے دورے پر لاہور آنا تھا۔دورے کے
دوران انہوں نے پارٹی کارکنان اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرنی تھی۔پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں
رہنماء اب مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور کا دورہ کریں گے۔دورے کے انتظامات کے
حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،جن میں استقبالیہ،سکیورٹی اور کلچرل
شو کمیٹیاں شامل ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>
کراچی(سی ایم لنکس)سندھ میں
حزب اختلاف جماعت متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے
جارہی ہے،کئی دنوں سے جاری اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے،ترجمان گورنر ہاؤس کے
مطابق ایم کیو ایم کے وزرا آج شام گورنر ہاوٴس میں حلف اٹھائیں گے، ترجمان
کے مطابق فیصل سبزواری کو وزارت امور نوجوان کا قلم دان دیا جائے
گا،عبدالرروٴف صدیقی کو کامرس اور صغیر احمد کو صحت کا محکمہ دیا جائے
گا،عادل صدیقی اور عبدالحسیب کو وزیر اعلی ٰکا مشیر بنایا جا رہا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>
ممبئی (سی ایم لنکس)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی نے یش راج فلمزکے پروڈیوسر اور
ہدایت کار ادیتا چو پڑا سے شادی کرلی ہے۔شادی کی یہ تقریب21اپریل کو اٹلی
میں خفیہ طور پر منعقد کی گئی جس میں دلہا دلہن کے اہل خانہ کے علاوہ صرف
چند ایک دوست احباب بھی مو جود تھے۔یش راج فلمز کے مارکیٹنگ اور کمیو نی
کیشن کے وائس پریذیڈنٹ رفیق گینگ جی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے رانی
اورادیتا کو شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ا ن کیلئے نیک خواہشات کا
بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ادیتا چو پڑا نے رانی مکر جی سے دوسری شادی
کی ہے جنہوں نے رانی کیلئے2009 میں اپنی پہلی اہلیہ پائل کھنہ کو طلاق دے
دی تھی۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>
کراچی(سی ایم لنکس) رحمن ملک کا جادو پھر چل
گیا، ایم کیو ایم نے حکومت سندھ میں شمولیت کو حتمی شکل دے دی ، بڑے بجٹ
والی دو وزارتیں ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ۔ وزراء آج حلف اٹھائیں
گے۔ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی میں رابطہ پل کا ہمیشہ سے کردار ادا کرنے والے
رحمن بابا کا جادو ایک مرتبہ پھر چل گیا،، رحمان ملک ملے ایم کیوایم کی
اعلی قیادت سے ، آج گورنر سندھ سے بھی ملاقات کی ، پہنچایا آصف زرداری کا
پیغام اور کردیئے ایم کیو ایم کے تحفظات دور،رحمن ملک ، گورنر ملاقات میں
ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کا فارمولا طے پاگیا ، بڑے بجٹ کی دو
وزارتیں ایم کیو ایم کو مل گئیں ، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دو مشیر اور ایک
معاون خصوصی بھی ایم کیو ایم سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یوں جب رحمان ملک
گورنر ہاوس سے نکلے تو گورنر ہاوس کے ترجمان تقریب حلف برداری کا اعلان
کردیا، گویا رحمان بابا کی جادو کی چھڑی نے پھر کام کردکھایا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>