سنی لیون کو اداکاری نہیں سکھا سکتی، بپاشاباسو

ممبئی ۔بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ میں سنی لیون کو اداکاری نہیں سکھا سکتی،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سنی لیون فلم ’’جسم ٹو‘‘ میں کام کررہی ہیں، میں انہیں اداکاری نہیں سکھا سکتی، میرا خیال ہے کہ وہ بہت زیادہ بولڈ ہیں اور انہیں اداکاری سیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میں نے اگرچہ فلم ’’جسم‘‘ سے بہت زیادہ شہرت حاصل کی تھی، میری خواہش تھی کہ میں اس کے سیکوئل میں بھی کام کرتی لیکن میں بہت زیادہ مصروف تھی، اسی وجہ سے اس کے سیکوئل میں کام نہیں کرسکی، تاہم مجھے اس کا افسوس نہیں ہے کیونکہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں۔
مجھے بھٹ کیمپ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ،کیونکہ وہ مجھ سے میرے مزاج کے مطابق کام لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں نام کمانا آسان نہیں ہوتا، میں نے کانٹوں پر چل کر نام کمایا ہے، میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ بہت اچھی طرح سے کرتی ہوں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔