Tuesday, June 5, 2012

پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، وزیراعظم



اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ حکومت جمہوری انداز میں اقتدار کی ہموار منتقلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔ وزیراعظم ہاؤس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں یورپی مبصرین کو خوش آمدید کہیں گے۔ حکومتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قابل ذکر آئینی ترامیم کیں اور انسانی حقوق کو یقینی بنایا۔ خواتین کو بااختیار بنایا۔ اقلیتوں کو تحفظ دیا۔ افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم گیلانی نے کہا مستحکم اور پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغان قیادت میں انجام دیئے گئے مفاہتمی عمل کی حمایت کرتے ہے۔ خطے میں امن و استحکام تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔
 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!