Sunday, June 10, 2012

توانائی بحران پر قابو کیلئے منصوبے شروع کرینگے ،صوبائی وزیر خزانہ

 June 10, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس)  صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ متوازن ہے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے شروع کریں گے، جبکہ سینٹر ذوالفقار کھوسہ کہتے ہیں کہ یلو کیب کا غلط استعمال قابل افسوس ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبٰی شجاع الرحمان نے کہا کہ خواتین،تعلیم اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے مختلف پیکجز رکھے گئے ہیں۔ انرجی سیکٹر کیلئے بجٹ میں مختص کیے گئے دس ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ منصوبے لگائے جائیں گے۔اس موقع پر سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ بجٹ میں مختص رقم سے سولر،ہائیڈل اور کول سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے جن سے ایک سو اسی میگا واٹ بجلی مہیا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یلو کیب اسکیم کے تحت دی گئی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کیے گئے ہیں،اس کے باوجود اگر اس کا غلط استعمال ہو رہا ہے تو قابل افسوس ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ان کے حلقے کے مسائل اور ترقیاقیاتی کاموں کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر سفارشات تیار کی گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین پی این ڈی سی بھی موجود تھے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!