Tuesday, June 5, 2012

امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،ڈرون حملوں پر احتجاج


اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامورکو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ڈرون حملوں اور پشاور میں سفارت کاروں سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیاہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگ لینڈ کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے انہیں پاکستان کی حدود میں ڈرون حملوں پرسخت تحفظات کااظہارکیاگیا۔ناظم الامورکو بتایا گیا کہ ڈرون حملے غیر قانونی، بین الاقوامی قانون اور پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پارلیمنٹ پہلے ہی زور دے کر کہہ چکی ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول اور پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور کو پشاور میں امریکی سفارت کاروں کے قبضے سے ناجائزاسلحہ کی برآمدگی سے متعلق بھی ایک احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔ امریکی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ سفارت کاروں کی جانب سے ناجائز اسلحہ لے جانا ناقابل قبول اور پاکستان کے قانون اور سفارتی ضابطے کی اقدار کے برعکس ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!