ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری، کل سپریم کورٹ میں طلب
June 13, 2012 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) ملک ریاض توہین عدالت کے مرتکب قرار، سپریم کورٹ نے کل طلب کرلیا، جسٹس شاکراللہ جان کے ریمارکس دیئے کہ ملک ریاض نے پریس کانفرنس کے ذریعے عدالت کو بدنام کیا۔ سپریم کورٹ نے پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کرنے پر بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ ملک ریاض کو کل ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس شاکراللہ جان نے ملک ریاض کی جانب سے منگل کی شام کی جانے والی پریس کانفرنس کا متن پڑھ کر سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رجسٹرار کی درخواست پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس شاکراللہ جان نے کہا کہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس بادی النظر میں توہین عدالت ہے، پریس کانفرنس میں عدالت عظمیٰ اور اس کے ججوں کی تضحیک کی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس بظاہر عدلیہ کو بدنام اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ عدالت نے ملک ریاض کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اظہار وجوہ کا یہ نوٹس توہین عدالت آرڈینس بتیس کے تحت جاری کیا

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔