نواز شریف تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں، شرجیل میمن


 نواز شریف تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں، شرجیل میمن

 June 24, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس)   صوبائی وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں ۔ نواز شریف یہ بتائیں کہ پچھلے سوا چار سال میں پنجاب کے عوام کی زندگی میں کیا فرق آیا اور کونسے کارنامے ایسے کئے ہیں جس کی بناءپر دوسروں پر تنقید کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی پچھلی دو حکومتیں کرپشن کی بناءپر ہٹائیں گئیں ۔ وہ کرپشن کی بانسری بجانا بند کردیں اگر نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا بھائی اور بھتیجا پنجاب میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں، عوام کو معلو م ہے کہ پنجاب میں کس طرح شریف خاندان لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ نواز شریف پیپلز پارٹی کے خلاف بولنا بند کردیں ورنہ لانڈھی جیل کے قصے عوام تک پہنچائیں گے اور ان کا کچا چھٹا عوام تک پہنچا دیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں ۔ نواز شریف یہ بتائیں کہ پچھلے سوا چار سال میں پنجاب کے عوام کی زندگی میں کیا فرق آیا اور کونسے کارنامے ایسے کئے ہیں جس کی بناءپر دوسروں پر تنقید کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی پچھلی دو حکومتیں کرپشن کی بناءپر ہٹائیں گئیں ۔ وہ کرپشن کی بانسری بجانا بند کردیں اگر نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا بھائی اور بھتیجا پنجاب میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں، عوام کو معلو م ہے کہ پنجاب میں کس طرح شریف خاندان لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ نواز شریف پیپلز پارٹی کے خلاف بولنا بند کردیں ورنہ لانڈھی جیل کے قصے عوام تک پہنچائیں گے اور ان کا کچا چھٹا عوام تک پہنچا دیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

رمضان المبارک سے قبل دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا جائے گا، عبدالرحمن ملک


 

کراچی(سی ایم لنکس) وفاقی مشیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل دہشت گردوںاور بھتہ خوروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا جائے گا۔ کراچی میں طالبان، کالعدم لشکر جھنگوی اور دیگر تنظیموں کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔ کسی مخصوص علاقے میں آپریشن کی حمایت نہیں کرتے، ٹارگیٹڈ ایکشن جاری رہے گا۔ سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال باہر کریں۔ وہ اتوار کو مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی قومی معیشت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں پر فرقہ واریت، بھتہ خور اور ڈرگ مافیا سمیت دیگر عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لئے سرکرداں ہیں۔ مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے گڑھ ہیں۔ حکومت ان کی سرکوبی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ ایک ہفتے میں نتائج سامنے آنے شروع ہوجائیں گے۔ دو کروڑ کی آبادی کے شہر میں امن وامان کے لئے تعینات 30 ہزار اہلکاروں میں سے دس ہزار وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ 20 ہزار اہلکار قیام امن کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ نفری میں مزید اضافے کی ضرورت ہے ، جس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ شہر قائد میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض بخوبی احسن انجام دے رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں رینجرز کے ڈی جی کو بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بعض جرائم پیشہ عناصر سیاسی جماعتوں کا سہارا لیتے ہیں۔ یقین ہے کہ سیاسی جماعتیں ایسے عناصر کا نوٹس لیں گی اور انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کریں گی۔ اگر اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کو حکومت کی مدد درکار ہوگی تو ایف آئی اے اور دیگر ادارے ان سے بھرپور تعاون کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم کسی مخصوص آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔ ایسے اقدامات سے عوام بھی متاثر ہوتے ہیں تاہم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف اقدامات جاری رکھیں جائیں گے۔ ہمارے لئے لیاری، کٹی پہاڑی، اورنگی ٹاﺅن اور ناظم آباد یکساں ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی چھپے ہوں گے ان کی سرکوبی کی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان خیبر پختونخواہ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ کراچی میں بھی طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے موقع پر دہشت گرد اور بھتہ خور زیادہ سرگرم ہوجاتے ہیں جن کی سرکوبی کے لئے موثر لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے جیسے لوگ رمضان المبارک میں کھجوریں جمع کرتے ہیں، ہم دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کو جمع کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

مسلم لیگ ق کے 9 وزراء کل حلف اٹھائیں گے


 

June 24, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ کے لیے مسلم لیگ ق کے نو وزرا کل حلف اٹھائیں گے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزراء سے حلف لیں گے۔تقریب ایوان صدراسلام آباد میں ہوگی۔دوسری جانب فیصل صالح حیات کاکہناہےکہ وہ راجہ پرویزاشرف کی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وزیر بننا یا نہ بننا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

صارفین میں مفت انرجی سیورز فراہم کرنے کا منصوبہ

June 24, 2012,  
کراچی(سی ایم لنکس) بجلي کي بچت کو يقيني بنانے کے لئے تين سال کے التوا کے بعد بالاخرصارفين ميں مفت انرجي سيورز کي تقسيم شروع ہونے والي ہے۔وزارت پانی و بجلی نے ایک غیر ملکی کمپنی سے دو کروڑ انرجی سیورز خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور انرجي سيورز کي تقسيم کا عمل آئندہ بارہ ہفتوں ميں شروع ہونے کا امکان ہے۔بجلي بچانے کے لئے ملک میں روايتی بلب کی بجائے انرجی سیورز کو فروغ دینے کا فیصلہ مشرف دور حکومت میں ہوا اور انرجي سيورز کو مقامی طور پر تيار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ مگر اس منصوبے پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔پیپلزپارٹی کی حکومت برسر اقتدار آئی تو انرجی سیورز خود تیار کرنے کی بجائے در آمد کرنے کا فیصلہ کیا گياجو تين سال تک التوا کا شکار رہا مگر اب وزارت پاني و بجلي نے ايک غير ملکي کمپني سے دو ارب اسی کروڑ روپے کی لاگت سے خریداری کا معاہدہ کر ليا ہے  اور ملک بھر ميں دو کروڑ انرجی سیورز کی تقسیم بارہ ہفتوں ميں شروع ہونے کا امکان ہے۔بجلی کي تقسیم کار کمپنیوں اور کے ای ایس سی کی مدد سے صارفین کو انرجی سیورز فراہم کیے جائیں گے۔ ایک سو چالیس روپے میں ملنے والے انرجی سیور کی معیاد آٹھ ہزار گھنٹے اور وارنٹی ایک سال ہوگی۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق انرجی سیورز سے ملک میں بجلی کی طلب میں ایک ہزار میگاواٹ کی کمی آئے گی۔ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے ميں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی سے مزید ایک کروڑ انرجی سیورز خریدے جائیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

کل تک بارہ سو میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے کا دعویٰ



June 24, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل تک بارہ سو میگا واٹ اضافی بجلی میں سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایس او نے پاور پلانٹس کو اضافی تیل مہیا کرنا شروع کردیا جس سے بارہ سو میگاوا ٹ اضافی بجلی کی پیداوار متوقع ہے ۔ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں بھی بجلی فراہمی میں پینسٹھ میگا واٹ کا اضافہ ہوگیا ہے کیو نکہ وہاں پر گیس تھرمل پاوراسٹیشن کو سولہ ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کر دی گئی۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!