لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے توہین عدالت کیس میں احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ لانگ مارچ سے قبل مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلامیہ کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی قیادت پارٹی کے مرکزی قائدین کریں گے۔ میاں نواز شریف نے ریلیوں کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی رہنمائوں سے رابطے شروع کر دیئے، (ن) لیگ کے مطابق پہلی احتجاجی ریلی چارمئی کو ٹیکسلا میں ہوگی میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔ دوسری ریلی سات مئی کو گوجرانوالہ، آٹھ مئی کو بہاولپور اور سرگودھا،دس مئی کو راولپنڈی اور ملتان، گیارہ مئی کو سیالکوٹ اور بارہ مئی کو گجرات میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ دوسرے صوبوں میں احتجاجی ریلیوں کی تاریخوں کا شیڈول متعلقہ تنظیموں کی مشاورت سے طے ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے مطابق لانگ مارچ سے قبل احتجاجی ریلیوں کے سلسلے کا آخری احتجاج لاہور میں ہوگا۔ دریں اثناء لیگی اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جو پارٹی کے صوبائی صدر بھی ہیں، مختلف اضلاع کے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔