ممتاز بھٹو نے تاریخی فیصلہ کیا اب ملکر کام کرینگے، نواز شریف
رتو ڈیرو(سی ایم لنکس) ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو نے تاریخی فیصلہ کیا اب مل کر کام کریں گے۔ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں رتوڈیرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ ممتاز بھٹو کی سربراہی اور رہنمائی میں کام کریں گے۔ ممتاز بھٹو اصول پسند آدمی ہیں میں انہیں کئی عرصے سے جانتا ہوں۔ ممتاز بھٹو، وزیراعلیٰ وزیراعظم اور صدر بھی بن سکتے تھے لیکن وہ اپنے اصولوں پر ہمیشہ ڈٹے رہے جس کے باعث انہوں نے یہ عہدے قبول نہیں کئے۔ نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب محترمہ کی شہادت کے بعد جنہوں نے ووٹ دیا ان لوگوں سے محبت تو کرو۔ سندھ میں حکومت نامی چیز ہے مگر نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے مشرف کے تحفے کو آگے بڑھایا۔ مشرف دور میں دس گھنٹے اور زرداری حکومت میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی واپس آنی چاہئے۔ نواز شریف سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پر مقدمات ہیں وہ صدارت کے اہل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھتہ خوری، بوری بند لاشین اورلوٹ مار سیاست کی بنیاد ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔