Saturday, May 5, 2012

تشدد کا راستہ چھوڑنے والوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،امیر ہوتی

پشاور(سی ایم لنکس) وزیر اعلیی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت تشدد کی راہ چھوڑنے اور آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے شدت پسندوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے.یہ بات انہوں نے مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہی.وزیر اعلیی خیبر پختون خوا ا میرحیدر ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت امن کی زندگی گزارنے کی ضمانت دینے والوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے.ان کا کہنا تھا کہ بربادی اور مظالم پر بضد عناصر کی بیخ کنی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ملکی سا لمیت کے تحفظ، قیام امن، صوبائی وسائل پر اختیار کی جنگ جیت کر اے این پی صوبہ کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے.ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبہ میں تعلیم کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے اور چارسالہ دور میں مختلف اضلاع میں نو یونی ورسٹیاں قائم کیں.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!