اسلام آباد (سی ایم لنکس)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے سے واضح ہو جائے گا کہ یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے یا نہیں. آرمی چیف کا بیان سب نے سن لیا ہے اور انہیں سمجھ بھی آ گئی ہوگی، اس بیان کا کافی اثر پڑے گا. پارلیمنٹ ہاویس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ سپریم کورٹ حملہ کیس میں نواز شریف پر توہین عدالت لگ جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے پر واضح ہوگا کہ یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے یا نہیں. چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے نئے صوبوں کے قیام کیلئے جس رفتار سے قرار دادیں لا رہے ہیں، لگتا ہے وہ کل رائے ونڈ کو بھی نیا صوبہ بنانے کا کہہ دیں گے. چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت اور ن لیگ کے درمیان باکسنگ میں حصہ نہیں لے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔