مارشل لاء نے نقصان پہنچايا سب متفق ہيں جمہوريت چلني چاہئے،نواز شريف
شکارپور(سی ایم لنکس) مارشل لاء نے بہت نقصان پہنچايا سب متفق ہيں جمہوريت چلني چاہئے، مسلم ليگ ن کے صدر مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ پيپلزپارٹي پنجاب ميں چاہے جتنے صوبے بنالے، سندھ تقسيم نہيں ہوني چاہئے.شکار پور کے علاقے دکھن ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مياں نواز شريف کا کہنا تھا کہ وہ سندھ ميں ووٹ مانگنے نہيں صرف يہ بتانے آئے ہيں کہ سندھ کے عوام نے جنہيں ووٹ ديا انہوں نے ان کے ووٹ کا حق ادا نہيں کيا.مياں نواز شريف کا کہنا تھا کہ اگر ان کي حکومت آئي تو وہ بے نظير بھٹو کے قاتلوں تک ضرور پہنچيں گے. ان کا کہنا تھا کہ اب 90 کي دہائي کي نہيں خدمت کي سياست ہوني چاہيے تھي .ملک ميں الٹي سياست ہورہي ہے،غريب اور غريب ہوتا جا رہا ہے. انہوں نيکہا کہ اس قوم پر رحم کرو ، خداکيلئے کرپشن کرنا چھوڑ دو.زرداري صاحب آپ سندھ کو کيوں بھول گئے.ان کا کہنا تھا کہ ابھي پتاچلا کہ سندھ ميں صرف چار،5 گھنٹے بجلي آتي ہے،حکمرانوں خدا کا خوف کرو، عوام کيليے کچھ کرو،نواز شريف کا کہنا تھا کہ پيپلزپارٹي پنجاب ميں جتنے صوبے بنانا چاہتي ہے بنائے. ہميں اس کے سياسي مقاصد پتا ہيں ليکن مسلم ليگ کسي سياسي مقاصد کي خاطر صوبے بنانا نہيں چاہتي.پنجاب ميں چاہے جتنے صوبے بنائيں ،سندھ کي تقسيم نہيں ہوني چاہئيے.نواز شريف کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے کہنے آئے ہيں کہ پاکستان کو سنبھاليں. مسلم ليگ ن عوام کي خدمت عبادت سمجھ کر کريں گے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔