Saturday, May 19, 2012

سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل پر قاتلانہ حملہ

سرگودھا(سی ایم لنکس) سرگودھا میں اسلم مڈھیانہ کے تشدد کا شکار ہونے والے سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان گھر سے کچہری آر ہے تھے کہ چنگ چی اور موٹر سائیکلوں پر سوار اسلم میڈھیانہ کے حامیوں نے ان کی گاڑی روک لی۔  انہیں باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنا یاجس سے شاہد نذیر کے بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ واقعہ کے خلاف وکلا نے مکمل ہڑتال کر دی۔ اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نے وکیل پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوی گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب تشدد کا  شکار بننے والے وکیل نے تھانہ ساجد شہید میں اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرور مڈھیانہ سمیت آٹھ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ندیم مڈھیانہ ٹیچر تشدد کیس میں ضمانت پر ہیں۔ واضح رہے کہ اٹھارہ مئی کو عدالت میں شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ اور اسلم مڈھیانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ اسلم مڈھیانہ کے حامیوں کی طرف سے سکول ٹیچر کے وکیل اور صحافیوں کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!