Sunday, April 22, 2012

صدر زرداری نے امن و امان کی صورتحال پر پیر کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

  کراچی (سی ایم لنکس) صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل (پیر) کو بلاول ہاؤس میں طلب کر لیا۔اتوار کو ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سندھ میں حکومتی اتحادی جماعتوں ایم کیوایم اے این پی اور مسلم لیگ فنگشنل کے اراکین شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورتحال حکومتی امور سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق صدر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا ہے کہ شر پسند عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!