Monday, April 30, 2012

مجھے سزا یافتہ کہنے والے خود 9 سال کے سزا یافتہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(سی ایم لنکس ) وزیر اعظم گیلانی نے کہا ہے کہ آج مجھے سزایافتہ وزیراعظم کہا جا رہا ہے، یہ بھول گئے کہ خود نو سال سزا یافتہ ہیں، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کر سکتی۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ ایک عدالت یہاں لگی ہے اورایک نوازشریف کی ہے، دوعدالتوں کونہیں مانتا، مجھے تیس سیکنڈ کی سزا جیسے ہی سنائی گئی وہاں سے استعفے کی آوازآگئی۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوازشریف دو مرتبہ موقع ملنے کے باوجود حکومت نہیں چلا سکے، این آر او سے میں نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، این آر او سے مستفید ہونے والوں کا تو کوئی نام نہیں لے رہا۔ سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے جو سمری آئی قانون کے مطابق اس پر ایڈوائس کیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ مجھے ہر کام کے لیے عدالت طلب کیا جائے۔ اس سے پہلے ریڈیو پاکستان کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ چارج کچھ ہے اور سزا کچھ مل رہی ہے، مسلم لیگ ن کا نمائندہ نہیں ہوں جو ان کے کہنے پرچلا جاؤں، اپوزیشن نے عمران خان کے ڈر سے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، وہ لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے تین بار خود چل کر گئے، جو احترام نہیں کرتے انہیں پہلی بار ہی ناگوار گزرا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے مسئلہ صرف شریف کورٹ کا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!