Friday, April 27, 2012

رکن اسمبلی کی نااہلی دیکھنے کیلیے اسپیکرکے پاس30دن ہوتے ہیں،اعتزاز احسن

   اسلام آباد(سی ایم لنکس)پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وزیراعظم کے وکیل سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت صدرمملکت کوسوئٹزرلینڈمیں مکمل استثناہے،عدالت کے فیصلے پراعتراض ہے،اپیل کرونگا،تاہم اس کی سماعت سزادینے والی بنچ نہیں کریگی،میری اپیل کی سماعت کیلیے 7رکنی بنچ کے بجائے8رکنی بنچ بنے گا،انھوں نے کہا کہ پہلے اپنی پارٹی کوکہتاتھاکہ خط لکھ دوکوئی حرج نہیں ہے،میراخیال ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے کی کاپی اسپیکرکوبھیج دی،رکن اسمبلی کی نااہلی دیکھنے کیلیے اسپیکرکے پاس30دن ہوتے ہیں،فردجرم اورشہادت وغیرہ دیکھنااسپیکرکاقانونی حق ہے،اگرکسی شخص کی اسمبلی رکنیت پرکوئی اعتراض نہ ہوتوفیصلہ صرف اسپیکرکرتاہے،اگرجعلی ڈگری وغیرہ کامعاملہ ہوتوعدالت فیصلہ کرتی ہے،انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ بنے گااورمجھے پیش ہوناپڑیگا،دوسرابنچ بنے گاتوچیف جسٹس پاکستان ہی آئینگے اورمجھے پیش ہوناپڑیگا،انھوں نے کہا کہ سیاسی طورپر اپیل کا فیصلہ پیپلزپارٹی اوراتحادیوں کو ملکرکرنا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!