|
|
|
|
کراچی بدامنی کیس،اسمگلنگ کی روک تھام کی ہدایت
کراچی(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے کراچی بد
امنی عملدرآمد کیس میں کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ،اور
اے این ایف سمیت دیگرادارے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات
کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی بد امنی عملدرآمد کیس کی سماعت
کے بعد عبوری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس اور
رینجرز سمیت وفاقی اداروں کا فوری اجلاس بلایا جائے اورامن امان کے حوالے
سے حکمت عملی طے کی جائے، صرف پولیس اور رینجرز پر ہی صورت حال کو نہ چھوڑا
جائے اب وقت نہں ہے کہ تاخیر کی جائے کوئی یہ نہیں سمجھہ رہا کہ یہ ہمارا
شہر ہے ،ہمارا ملک ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ اداروں کو
انسداد دہشت گردی کے لیے اختیارات واپس دیئے جائٰیں ، اپنے عبوری حکم میں
مزید کہا کہ ہمارے لیے حیرت انگیز ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے
مافیاز کے بارے میں جانتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ یہ
تاثر بھی مل رہا ہے کہ جرائم اور منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ سے جو پیسہ
مل رہاہے اس کی روک تھام کے لیے کوئی سدباب نہیں کیا گیا جبکہ ڈرگ مافیا
آزاد ہے سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔
|
|
|
مکمل تحریر اور تبصرے >>>
|
|
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانوی وزیرخارجہ سے بات کی، وزیراعظم
لندن(سی ایم لنکس) وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانوی وزیرخارجہ سے بات کی ہے، بھارت کو مسئلے
کے حل کیلئے کسی تیسرے فریق کی شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔لندن میں
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ برطانیہ کے
وزیرخارجہ کے ساتھ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے
کہا کہ بھارت کشمیر پر کسی فریق کے کردار کو نہیں مانتا، لیکن ہم چاہتے ہیں
کہ کسی تیسرے فریق کا کردار ہونا چاہئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے
مسئلے کے حل میں کشمیری، پاکستان اور بھارت کا کردار ہونا چاہئے۔وزیراعظم
نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ دوستی، اچھے تعلقات اور تجارت کا فروغ چاہتے
ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ ہم نے امریکا سے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمیں ایڈ نہیں
ٹریڈ چاہئے، سہہ فریقی اجلاس میں افغانستان میں امن کے حوالے سے بات چیت کی
گئی، افغانستان کا امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے، اور اس اس کے
لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،اس موقع پر نوازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت
بھی کی۔
|
|
|
مکمل تحریر اور تبصرے >>>