Saturday, June 9, 2012

سپریم کورٹ :ملک ریاض کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے درخواست



June 09, 2012    
اسلا م آباد(سی ایم لنکس) ملک ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک ریاض کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول کی مدد لی جائے اور اس ضمن میں حکومت ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض عدلیہ کے خلاف گھناؤنی سازش کررہے ہیں اس لیے ان سے شواہد اکٹھے کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بغیر تحقیقات اور ثبوت ارسلان کیس کو ہوا دینے والے ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!