Saturday, June 9, 2012

نواب شاہ :بینظیر یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کا لاٹھی چارج

June 09, 2012  
نواب شاہ (سی ایم لنکس) نواب شاہ کی شہید بینظیریونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج پرپولیس نے لاٹھیاں برسادیں جس سے درجنوں طلبہ زخمی ہوگئے۔ شہید بینظیر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ من پسند افراد کی بھرتیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں درجنوں مظآہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے تین اساتذہ کو بھی گرفتارکرلیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں گریڈ ایک سے انیس تک کی مختلف سیٹوں پر من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ من پسند بھرتیوں کے خلاف حکومت فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے معطل کیے گئے رجسٹرار کو بحال کرے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!