پاکستان نے امریکی وزیردفاع کا بیان مسترد کردیا، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: دفتر خارجہ
June 09, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان نے امریکی دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے جبکہ امریکی حکام نے پیچیدہ معاملے کو غلط زاویے سے لیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزائم میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے،دہشت گردی پر قابوپانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیراہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ امریکی وزیردفاع کا بیان خطے میں امن کے لیے سازگارنہیں،دہشت گردی کے خلاف قومی مفاد میں لڑرہے ہیں جس کے لیے پاکستان کی قربانیاں بے نظیر ہیں۔ترجمان نے واضح کیاکہ پاکستان اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔واضح رہے کہ بھارت کے دورے کے بعد کابل پہنچنے پر لیون پنیٹا نے کہا تھا کہ پاکستان کے معاملے پر امریکی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور پاکستان کو ہرحالت میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی ۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔