Saturday, June 9, 2012

ججزسے بدتمیزی پر سرگودھا کے دو وکلاء کے لائسنس معطل


 

June 09, 2012  
لاہور(سی ایم لنکس)پنجاب بارکونسل نے وکلاء گردی کا نوٹس لیتے ہوئے ججزسے بدتمیزی کرنے پر سرگودھا کے دو وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے۔پنجاب بارکونسل نے گزشتہ روز مقدمے کی مرضی کے خلاف تاریخ دینے پرخاتون سول جج افشاں اعجاز سے بدتمیزی کرنے پرایڈوکیٹ محمد حیات اورسول جج ظفرمہدی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر راشد مشتاق ایڈوکیٹ کے لائسنس معطل کردیئے، جبکہ واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب واقعے کے خلاف دوسرے روزبھی ججز نے مقدمات کی سماعت نہیں کی جس کے باعث مقدمات کی پیروی کے لئے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!