حکمران بیٹوں کی کرپشن بچانے کیلئے انصاف کے علمبردار کےخلاف بیٹے کی آڑ میں سازش کر رہے ہیں‘ حافظ حسین احمد
June 09, 2012
لاہور(سی ایم لنکس) ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران اپنے ”بیٹوں“ کی کرپشن بچانے کیلئے انصاف کے علمبردار کے خلاف ”بیٹے“ کی آڑ میں سازش کر رہے ہیں‘آصف زرداری کی سیاست کو سمجھنے والے ملک ریاض کی کہانی کو بھی سمجھ گئے ہیں‘ پیپلز پارٹی مشرف جیسی غلطیاں کرنے سے باز رہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ عدلیہ نے نہ صرف حکمرانوں بلکہ ان کے بیٹوں کو بھی بے نقاب کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے جو حکمرانوں کو پسند نہیں آیا اور اب انصاف کے عملبردار کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست کو سمجھنے والے یہ طرح سمجھتے ہیں کہ ملک ریاض کی کہانی کے پیچھے کون ”سمجھدار“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی جماعتیں ان حالات میں خاموش رہنے کی بجائے آگے آئیں اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔