فاک لینڈمیں تیل کی تلاش، برطانیہ، ارجنٹائن میں کشیدگی
بیونس آئرس(سی ایم لنکس) ارجنٹائن نے فاک لینڈ جزائر کے قریب برطانوی کمپنیوں کی جانب سے تیل کی تلاش کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی حکومت نے متنازعہ جزائر میں اس طرح کی سرگرمیوں پر پانچ برطانوی کمپنیوں کے خلاف ہرجانے کا دعوٰی دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جزائر کے باسیوں کو اپنے قدرتی وسائل کی تلاش کا حق حاصل ہے اور بیونس آئرس حکومت انہیں ہراساں اور خوفزدہ کرنے کے ذریعے قانون شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان فاک لینڈ جزائر کے معاملے پر 1982 میں جنگ بھی ہوئی تھی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔