Wednesday, June 6, 2012

کراچی: گارڈن ایریا میں دکانداروں کا احتجاج، مارکیٹیں بندکرادیں



کراچی(سی ایم لنکس) کراچی کے علاقے گارڈن میں آٹو پارٹس ڈیلر کے قتل پر دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹیں بند کرادیں اور قاتلوں کی گرفتاری اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز گارڈن کے علاقے کے ایم سی چڑیا گھر مارکیٹ میں مسلح افراد نے بھتہ نہ دینے پر دکاندار اور آٹو پارٹس ڈیلر جاوید کو گولیاں مار کر قتل کر ڈالا اور پولیس کی موجودگی کے باوجود باآسانی فرار ہوگئے۔ آٹو پارٹس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کاروباری حضرات کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شہر بھر کی آٹو پارٹس مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ آٹو پارٹس کی نمائندہ تنظیم پاسمیڈا کے سیکریٹری جنرل سعید ملک کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرزکاروباری حضرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں حکومت سخت ایکشن لے اورقاتلوں کو گرفتار کرے۔ تاجروں نے اس موقع پر ٹائر جلا کر گارڈن کے ایم سی مارکیٹ کے اطراف کی سڑکیں بلاک کردیں اور مطالبہ کیا کہ بھتہ خوروں سے ان کی جان چھڑائی جائے۔ بھتہ نہ دینے پرچار سالوں میں ڈیڑھ سو تاجر اور دکاندار قتل ہوچکے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!