Tuesday, June 5, 2012

ٹی ٹونٹی ، شاہد آفریدی پچاس میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ہمبنٹوٹا ۔سٹار آل رانڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں پچاس ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور بوم بوم آفریدی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ففٹی مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کیخلاف ہمبنٹوٹا میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیا۔ سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والی فہرست میں آفریدی کے بعد نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم سینتالیس میچوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے شعیب ملک اکتالیس ٹی ٹونٹی میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
 شاہد آفریدی نے اپنے پچاسویں ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست باون رنز بنا ئے۔ آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آٹھ سو سے زائد رنز اور پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے واحد آل راؤنڈربھی ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!