سعید وارثی کیخلاف پارلیمانی اخراجات کے غلط استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ
یاد رہے کہ سعیدہ وارثی کیخلاف ہاوٴس آف لارڈز کی تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم لبرل پارٹی ان پر دباوٴ بڑھانے کیلئے پولیس تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہے۔ لبرل پارٹی نے لیڈی وارثی کے کاروباری معاملات پر بھی کئی سوالات اٹھائے ہیں تاہم سعیدہ وارثی نے اپنے خلاف لگائے گئے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعیدہ وارثی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم ٹوری پارٹی کے کچھ اراکین نے سعیدہ وارثی سے کی جانے والی تحقیقات کے حوالے سے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی لبرل پارٹی نے سرکاری دورے پر سعیدہ وارثی کے کاروباری ساتھی عابد حسین کے ساتھ جانے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔