Tuesday, June 5, 2012

انجن نہ ہونے پر کراچی ایکسپریس اور ساندل ایکسپریس سمیت تمام مال گاڑیاں بند


اسلام آباد(سی ایم لنکس)حکام نے 2بڑی مسافر ٹرینیں بند کر دیں،بند کی جانے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس اور ساندل ایکسپریس شامل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق لاہورسے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس کل سے نہیں چلے گی،جنرل منیجر جنید قریشی کے مطابق بند ہونے والی ساندل ایکسپریس خان پور اور راولپنڈی کے درمیان چلتی تھی جو کل سے وہ بھی نہیں چلے گی۔ریلوے مزدور یونین نے ٹرین کی بندش پر اپنے الزام عائد کیا ہے کہ بزنس ٹرین کو کامیاب کرانے کیلئے کراچی ایکسپریس بند کی گئی ہے جبکہ بزنس ٹرین پہلے سے ہی کروڑوں روپے کی نادہندہ ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن ملنے کی صورت میں بند مسافر اورمال گاڑیاں چلنے لگیں گی اور انجنوں کی شدید قلت کے باعث تمام مال گاڑیاں بھی بند ہیں اورصرف پاکستان اوربھارت کے درمیان مال گاڑی چل رہی ہے۔
 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!