رحمان ملک کو وزیراعظم کا مشیرداخلہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مشیر داخلہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جب رحمان ملک نے سینیٹر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو وہ برطانوی شہریت رکھتے تھے اور آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ون سی کے تحت دہری شہریت رکھنے والا شخص رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا لہٰذا ان کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔ سینیٹ کی رکنیت معطل کئے جانے کے بعد رحمان ملک کو وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رحمان ملک کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم نے رحمان ملک کو مشیرداخلہ بنانے کی منظوری دی جس کے بعدآج کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ رحمان ملک اب وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ ہوں گے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔