لاہور:ريلوے انجن شيڈ ملازمين کي آٹھويں روزبھي علامتي ہڑتال
لاہور(سی ایم لنکس) لاہورميں ريلوے انجن شيڈ ملازمين نے آٹھويں روزبھي اپنے مطالبات کے حق ميں علامتي ہڑتال جاري رکھي،اور ہڑتال کا دورانيہ2سے بڑھا کر4گھنٹے کر ديا،اس دوران کوئي انجن شيڈ سے باہر نہ نکل سکا.ہڑتالي ملازمين نے خبردار کيا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ريل کا پہيہ جام کر ديں گے آٹھويں روز ريلوے انجن شيڈ ملازمين نے اپني علامتي ہڑتال کا دورانيہ2سے بڑھا کر 4گھنٹے کر ديا،اِس دوران کوئي انجن شيڈ سے نکلنے نہيں ديا گيا،جس کي وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ريلوے انجن شيڈ مزدور يونين کے صدرسرفراز خان نے کہا ہے کہ 4گھنٹے روزانہ علامتي ہڑتال کا سلسلہ29مئي تک جاري رہے گا،اس کے بعدبھي مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر ميں ريل کا پہيہ جام کر ديں گے.انہوں نے کہاکہ ريلوے ملازمين روزانہ احتجاج کر رہے ہيں،مگر انتظاميہ سوئي ہوئي ہے،انہوں نے مطالبہ کيا کہ ريلوے انجن شيڈ ملازمين کو اپ گريڈ اور ٹيکنيکل الاونس بڑھايا جائے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔