سياست ميں صبر سے کام لينا چاہئے، سينيٹر جہانگير بدر
لاہور(سی ایم لنکس) پيپلز پارٹي کے رہنما سينيٹر جہانگير بدر کا کہنا ہے کہ سياست ميں صبر سے کام لينا چاہئے، وزيراعظم کيس ميں تفصيلي فيصلے کا انتظار کيا جائے، ہميں عدالتي فيصلہ قبول ہوگا. لاہور پريس کلب ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شريف اور بينظير بھٹو کے درميان ميثاقِ جمہوريت ميں طے پايا تھا جو بھي جماعت حکومت بنائے گي، دوسرا اس کي راہ ميں رکاوٹ نہيں بنے گا، نواز شريف بالغ نظري کا مظاہرہ کريں. جہانگير بدر کا کہنا تھاکہ وزيراعظم کيس ميں عدالت کے تفصيلي فيصلے کا سب کو انتظار ہے. انہوں نے کہا کہ وہ عدليہ کي عزت کرتے ہيں، پيپلز پارٹي نے عدليہ پر کبھي حملہ نہيں کيا .
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔