پنجاب میں بدعنوان پولیس اہلکاروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس)پنجاب پولیس نے بدعنوان اور نااہل اہلکاروں کی کڑی مانیٹرنگ کا اعلان کر دیا۔ تمام سینئر، محنتی اورایماندار افسران کی کارگردگی کے بارے میں باقاعدگی سے رپورٹنگ کا سسٹم بھی جاری کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین نے بتایا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آسان قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا یجنڈا ہے اور پولیس کو ان دلیر جوانوں پر فخر ہے جو اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرکے عوام کا تحفظ کرتے ہیں۔ اسلم ترین کا کہناتھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر سپاہی فورس کا اہم یونٹ اور عوام کی خدمت کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔