فوجی جوانوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنرل کیانی
راولپنڈی(سی ایم لنکس ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پوری قوم اور افواج پاکستان گیاری سانحے پر افسرہ ہے، تمام غیر ملکی دوستوں کے شکرگزارہیں جنہوں نے جوانوں کی تلاش میں مدد دی۔ راولپنڈی جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر میں یوم شہداء کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ گیاری میں دفاع پاکستان کے مقدس فریضے کی ادائیگی میں ایک سو انتالیس جوان تاحال لاپتہ ہیں، ان کی تلاش کے لیے ہم ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پوری قوم اور پاک فوج گیاری سانحے پر افسرہ ہے، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ہم تمام غیرملکی دوستوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے گیاری سانحے میں جوانوں کی تلاش میں ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایبٹ آباد کا واقعہ ہوااور اسکے بعد سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے ہمارے جوانوں کو شہید کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔