اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے تین نام اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کو مشاورت کیلئے بھجوادیئے ہیں۔ ان ناموں میں جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ ، جسٹس ریٹائرڈ امیر الملک مینگل ، جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی تھا جبکہ بیسویں آئینی ترمیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے مشاورت کے پابند ہیں اور ان کی مشاورت کے بغیر چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ کے تین ریٹائرڈ ججوں کے نام مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر کوبھجوادیئے ہیں ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں شاکر اللہ جان قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔