Friday, June 8, 2012

پاور پراجیکٹس کیس: تاخیر کے ذمہ داروں کی فہرست پر عدم اطمینان

June 08, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے وزیر کا نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے دو پاور پراجیکٹس میں تاخیر کے ذمے داروں کی فہرست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ مسترد کر دی ،، وزارت قانون کو نئے نام پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نندی پور اور چیچوں کی ملیاں پاور پروجیکٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر وزارت قانون نے منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کی فہرست پیش کی، جس میں تین سابق سیکرٹری قانون آغا رفیق، مسعود چشتی اور ریاض کیانی، دو خواتین اور ایک ریسرچ آفیسر کے نام شامل تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مکمل فہرست نہیں۔ چند مسکینوں کے نام دے دیئے گئے ہیں، وزیر کا نام کیوں شامل نہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فہرست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ تاخیر میں کس کی کتنی ذمہ داری بنتی ہے۔ لٰہذا دوبارہ فہرست مرتب کی جائے۔ عدالت نے قانون اور پانی و بجلی کے سیکریٹریز کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا تھا کہ منصوبے شروع کرنے میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو ایک سو تیرہ ارب روپے کا نقصان ہوا اور اس کی ذمے دار وزارت قانون ہے۔ کیس کی مزید سماعت گیارہ جون کو ہو گی۔
  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!