Thursday, June 7, 2012

شہباز شریف کی آشیانہ اسکیم ملک ریاض نے عطیہ کی ،کائرہ



June 07, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں شہباز شریف کی آشیانہ سکیم ملک ریاض نے عطیہ کی۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار رات کے اندھیرے میں کچھ اور صبح کی روشنی میں دوسری بات کرتے ہیں، ملک ریاض سے چوہدری نثار کی ذاتی لڑائی ہے،چوہدری نثار کی پولیس گردی سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں،ملک ریاض کے میاں برادران کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سرکاری خرچے پر وفاق کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں،توڑ پھوڑ اور جانی ومالی نقصان کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بجلی کے کئی منصوبے اپنے پیاروں میں تقسیم کرچکے ہیں۔ شہباز شریف صوبائی عصبیت پھیلارہے ہیں۔
   

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!