Monday, June 11, 2012

ڈاکٹر ارسلان افتخار کی ملک ریاض کیخلاف ایف آئی آر مسترد

June 11, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کی ملک ریاض کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے دائر درخواست اعتراض کے بعد مسترد کر دی گئی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کی درخواست پر یہ اعتراض لگاتے ہوئے مسترد کر دی ہے کہ ان کا کیس عدالت میں چل رہا ہے لہٰذا یہ درخواست براہ راست عدالت میں دی جائے۔ ارسلان افتخار نے اپنے وکیل ملک اسحاق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کیجانے والی درخواست میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ ملک ریاض کی جانب سے ان پر عائد کئے گئے الزامات میں تضاد ہے لہٰذا ان سے تحریری مواد طلب کیا جائے اور اگر وہ مواد فراہم نہیں کرتے تو بحریہ ٹاوٴن کے دفاتر سیل کر کے ریکارڈ منگوایا جائے،درخواست گزار نے سیکیورٹی کی فراہمی اور ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!