کورکمانڈرز کانفرنس: سکیورٹی کی صورتحال پر غور
راولپنڈی (سی ایم لنکس)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں 150ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں منعقد ہونے والی ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تربیتی ، ترقیاتی اور پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید استحکام اور وسعت کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی جبکہ حال ہی میں عزم نو تربیتی جنگی مشقوں کے سلسلے میں ہونے والی سینٹرل کمانڈ وار گیمز پر بھی بات چیت ہوئی۔ عزم نو جنگی مشقیں مرحلہ وار جاری مشقیں ہیں جن کا آ غاز چند سال قبل کیا گیا اور اس میں پاکستان کو درپیش کثیر النوعیت خطرات سے نبرد آ زما ہونے کے پہلوؤں کی مشقیں کی گئی ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔