ڈی جی خان : پانچ لڑکیوں سے زیادتی کے تین ملزمان گرفتار
ڈی جی خان (سی ایم لنکس) ڈیرہ غازی خان میں پانچ لڑکیوں سے زیادتی کے ملزم پولیس اہلکار وں میں سے تین نے گرفتاری دیدی ۔ ڈی غازی خان کے فورٹ منرو میں پانچ لڑکیوں سے زیادتی کی تحقیقات کیلئے ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی ہے جو تمام لڑکیوں سے الگ الگ بیانات لے رہی ہے۔ ڈی سی او ڈیرہ غازی خان افتخارعلی سہو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تحقیقاتی ٹیم پہنچی اورکیس کا جائزہ لیا ،ٹیم ہرپہلو پر تحقیقات کرے گی ، لڑکیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے ،لڑکیوں کا طبی معائنہ بھی کروایا ہے جس کی رپورٹ کل شام تک آجائے گی ،افتخارعلی سہو نے بتایاکہ لڑکیوں کی جانب سے مدعی آصف عمران سامنے آیا ہے۔ کوشش ہے کہ لڑکیوں کے ورثاء سے رابطہ کیا جا سکے،ڈی سی او کا کہنا تھا کہ کمشنرڈی جی خان کیس کی نگرانی کررہے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں گرفتاری کے حوالے سے آج شام تک اچھی خبر مل جائیگی۔جس کے بعد اب تین ملزمان نے گرفتار ی دیدی ہے ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔