میرا کا کیپٹن نوید پرویز سے بھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ
اداکارہ میرا نے 21 جولائی کو نکاح کرنے سے انکار کرتے ہوئے نوید پرویز کے ساتھ شادی ہی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میرا اور عتیق کی مبینہ شادی تو قصہ پارینا بن چکی لیکن امریکہ میں مقیم کیپٹن نوید پرویز کے ساتھ میرا نے شادی کا اعلان کیا تو منگیتر کے خاندان کی جانب سے میرا پر چار لاکھ ڈالر فراڈ کا الزام لگایا گیا جس میں دستاویزی ثبوت کے ساتھ کہا گیا کہ میرا نے ڈی ایچ اے میں موجود گھر چار لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کیا۔ مکان کی ملکیت یا کسی اور وجہ سے میرا کی شادی پھر تاخیر کا شکار ہوئی تو راجہ پرویز نے 21 جولائی کو نکاح اور دسمبر میں رخصتی کا اعلان کر دیا جس پر میرا کی والدہ نے نکاح نہ کرنے کا اعلان کیا اور وجہ راجہ پرویز کے ان سے بغیر مشورہ کے تاریخ کا اعلان قرار دیا جبکہ میرا نے شادی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے اعلان کا جلد امکان ہے۔ میرا کی چھوٹی بہن اقصٰی کی شادی میں شرکت کےلئے کیپٹن نوید بھی ان دنوں لاہورمیں ہیں اور میرا کی رہائش گاہ پ رہی قیام پذیر ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔