اے پی ایم ایس او کی بنیاد کے ساتھ ہی پر امن انقلابی جدوجہد کا آغاز ہوگیا تھا، الطاف حسین
June 10, 2012,
لندن(سی ایم لنکس) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام ذمہ داران و کارکنا ن کو اے پی ایم ایس او کے 34ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ 11، جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد کے ساتھ ہی ملک میں بیداری کا شعور اور 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کے حصول اور پرامن انقلاب کی جدوجہد کا آغاز ہوگیا تھا . اے پی ایم ایس او کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے بطن سے حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم نے جنم لیا ہے اور اے پی ایم ایس او ملک میں آنے والے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے پرامن انقلاب کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے . انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جد وجہد کا مقصد ملک سے ظلم و ستم اورنا انصافیوں پر مبنی فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور اس سے بننے والی سوچ کا خاتمہ ہے اور ہمیں کامل یقین ہے کہ اے پی ایم ایس او کے قیام کے بعد شروع ہونے والی حق پرستی کی یہ جدوجہد کا میابی سے ضرور ہمکنار ہو گی . الطا ف حسین نے کہا کہ 34برس قبل جامعہ کراچی سے جنم لینے والی طلبہ تنظیم آج تناور درخت بن چکی ہے اور اس کا پیغام ملک کے ہر گلی محلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے .انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا ہے جب تک دوہرے تعلیمی نظام کا خاتمہ نہ ہو . الطا ف حسین نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تحریک کے شہدائ کی قربانیوں کو ہر گز فراموش نہ کریں اور تحریک کے اجتماعی مفادات کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلاکر دنیا بھر میں پیغام حق پرستی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پوار کردار ادا کریں . انہوں نے اے پی ایم ایس او کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو 34ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے .دریں اثناء الطاف حسین نے جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر یونٹ 58-Aکے کارکن سہیل حسین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور کارکنان و عوام سے اپیل کی ہے کہ قتل و غارتگری کے واقعات پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ماضی کی طرح اپنے اتحاد سے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناو ¿نی سازشوں کو ناکام بنا دیں . ایک بیان میں الطاف حسین نے سہیل حسین شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں . الطاف حسین نے سہیل حسین شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیی کے حضور دعا کی کہ شہید کو اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے . (آمین)۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔