وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنیکی ہدایت
June 13, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی کابینہ نے ملک میں جاری بجلی بحران جنگی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق توانائی بحران سے متعلق کابینہ کی خصوصی کمیٹی اور واپڈا حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ اور ان اقدامات کی براہ راست نگرانی وزیراعظم خود کریں گے۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کی جائیں۔ وزیراعظم گیلانی نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں توانائی بحران سے نمٹنے میں حکومت کا ساتھ اور اپنی تجاویز دیں،وفاقی کابینہ نے تنزانیہ کے ساتھ دفاعی تعاون، سعودی یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے حوالے سے معاہدوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔