Wednesday, June 6, 2012

شہباز شریف صوبائیت کو دے رہے ہیں ،کائرہ



اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ میں احتجاج وزیراعلیٰ پنجاب کا مرکز کیخلاف بغاوت کا حصہ ہے، وہ صوبائیت کو ہوا دے رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، نوے کی دہائی کا سیاسی کلچر واپس نہیں آنے دینگے ، صدر، وزیراعظم ، وزراء ان کے بیٹوں پر الزام لگتے رہے اور وہ عدالتوں میں پیش ہوئے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، بھٹو بننے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبائیت کے مسئلے کو حل کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو سمجھ نہیں آتی وہ صوبائیت کا نعرہ لگا کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان کا ماضی گواہ ہے جب بھی وہ دبای میں آتے ہیں تو اس طرح کے بیانات اور حرکات کرتے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!