Saturday, June 9, 2012

محمد عامر کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلی گئیں، وسیم باری


 

 June 09, 2012
لاہور(سی ایم لنکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ری ہیبلی ٹیشن کیلئے ماہر نفسیات مقبول بابری کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن وسیم باری نے جیو نیوز کو بتایا کہ محمدعامر کیلئے ماہر نفسیات مقبول بابری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، محمد عامر بھی اپنی ری ہیبلی ٹیشن میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں بھی ہیں۔وسیم باری کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں بھی سیشن کیلئے شامل کیا جاسکتا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!