Wednesday, June 13, 2012

ٹوکیو غیر ملکیوں کے لیے مہنگا ترین شہر ہے


 


 June 13, 2012,


ٹوکیو(سی ام لنکس ) مرسر ہیومن ریسورسس کی ریٹنگ کے مطابق ٹوکیو غیر ملکیوں کے لیے دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے، اس طرح وہ انگولا کے دارالحکومت لوانڈا سے آگے نکل چکا ہے۔ ماسکو کو اس ریٹنگ میں چوتھا مقام حاصل ہے۔ ساتھ ہی یورپی ملکوں کے دارالحکومتوں میں ، معاشی بحران کے باعث زندگی گذارنا کم مہنگا ہو چکا ہے۔ پیرس ریٹنگ میں 37ویں نمبر پر چلا گیا ہے یعنی دس نمبر پیچھے اور لندن 18ویں مقام سے 25ویں مقام پر جا پہنچا ہے۔غیرملکیوں کے لئے رہنے کی خاطر سب سے سستا شہر پاکستان کا شہر کراچی ہے جہاں کا خرچ سیاحوں کے لیے ٹوکیو کی نسبت آدھا ہے۔ اس ریٹنگ کے لیے دوسو سے زائد اشیائے ضرورت اور خدمات کے معاوضے کی قیمت پیش نظر رکھی گئی ہے، جن میں دنیا کے دو سوچودہ شہروں مین مکانوں کا کرایہ، غذا اور پٹرول کی قیمتیں شامل ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!