اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ایک لاکھ انچاس ہزار چار سو اٹھاون امریکی شہریوں کو پاکستانی ویزے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان چار سالوں میں ویتنام میں سابق پاکستانی سفیر غلام رسول بلوچ کو نیب نے ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، بدھ کو قومی اسمبلی میں سوالات کے تحریری جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ 16مارچ 2008ء سے لیکر ابتک ایک لاکھ انچاس ہزار چار سو اٹھاون امریکی شہریوں کو پاکستانی ویزے جاری کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ لاہور دہلی بس سروس 16مارچ 1999ء کو شروع کی گئی تھی تاہم بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد31دسمبر2001ء سے 11جولائی 2003ء تک یہ بس سروس معطل رہی،انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت بس ایک ہفتے میں تین روز چلتی ہے جبکہ بھارت سے بھی بس پاکستان تین روز آتی ہے،انہوں نے اپنے تحریری جواب میں مزید کہا کہ بیرون ملک تعینات کئے جانے والے سفراء کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کا خیال رکھے اور علاقائی اورمیزبان ملک کے سیاسی،اقتصادی وتجارتی ترقی پر روئیداد بندی کرے،حنا ربانی کھر نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کی مالیاتی نگرانی کیلئے سفارتخانوں کی داخلی اور خارجی آڈٹ باقاعدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران کسی سفیر کو غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بیرون ملک ملوث نہیں پایا گیا تاہم ویتنام میں پاکستان کے سابق سفیر غلام رسول بلوچ ہوسٹن میں کونسل جنرل ہوتے ہوئے ایک ایرانی کو پاسپورٹ جاری کرنے اور غیر قانونی معاوضے کی وصولی پر نیب عدالت نے ایک سال کی سزائے قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا جس پر اس افسر کو ملازمت سے برخاست کردیاگیا تھا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔