Tuesday, May 15, 2012

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: پارلیمانی کمیٹی اختلاف کا شکار



اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی چیئرمین شپ کے معاملے پر اختلاف کا شکار ہو گئی، ن لیگ نے کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کا حق قرار دے دی۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعت ن لیگ کے ارکان نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے سزایافتہ ہونے کی وجہ سے نااہل ہو چکے ہیں۔ چیئرمین شپ کے معاملے پر بھی حکومت اور اپوزیشن ارکان تقسیم ہو گئے اور اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہو گیا، بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر کیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا کہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق ہے اور اسی کو ملنی چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کی منظوری دو تہائی اکثریت سے ہونی چاہیے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!