دہری شہریت کیس: رحمان ملک، فرح ناز کو دوبارہ نوٹس جاری
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق مقدمے میں وزیر داخلہ رحمان ملک اور فرح ناز اصفہانی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر نے دہری شہریت رکھنے کی تردید کی جبکہ ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کے وکیل نے مہلت مانگ لی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے جواب بھیجوا دیا ہے۔ انہوں نے جواب پیش کرنے کے لئے اجازت طلب کی تاہم عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وزیر داخلہ کی جانب سے پیش ہونے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے وزیر داخلہ رحمان ملک اور فرح ناز اصفہانی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریز سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دس مئی تک ملتوی کر دی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔