Sunday, May 13, 2012

حسین حقانی نے میمو کمیشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے میمو کمیشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا،کہتے ہیں آئین میں ایسی کوئی شق نہیں کہ سپریم کورٹ ایسا کوئی کمیشن تشکیل دے سکے۔ حسین حقانی نے امریکا میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو پتہ چل گیا کہ منصور اعجاز ناقابل اعتبار شخص ہیانہوں نے کہا کہ منصور اعجاز اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ محض کسی کے گمان کی بنا پر پاکستان کے سفیر کی تقدیر کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔ حسین حقانی نے کہا کہ وہ میمو کمیشن کی کارروائی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جس کے تحت سپریم کورٹ ایسا کوئی کمیشن تشکیل دے سکے۔ سابق سفیر کا کہنا تھا کہ میمو کمیشن نے انیس مارچ کو ان سے بلیک بیری کے فرانزک معائنے کا کیوں نہیں کہا۔ 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!