Saturday, May 19, 2012

وزیراعظم کےسیکیورٹی اہلکاراورپولیس میں جھگڑا


 

لاہور(سی ایم لنکس)لاہور میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سیکیورٹی اہلکار اور پولیس میں جھگڑا ہوگیا۔ بات تلخ کلامی اور گالم گلوچ سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔وزیر اعظم ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے وزیر اعظم کے سیکیورٹی اہلکار کو گاڑی میں بٹھا لیا اورتھانے لے گئی۔ ایس پی صدر کے مطابق سیکیورٹی اہلکار تعاون نہیں کررہے تھے۔ وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکارنے بدتمیزی پر معافی مانگنے سے انکارکیا۔ ڈی جی آئی آپریشنز کہتے ہیں موسم گرم ہے، ایسے واقعات ہو جاتے ہیں۔ معاملہ حل ہونے پر اہلکار کو چھوڑدیاگیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!