Friday, May 18, 2012

قاضی حسین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاست، پاک امریکا تعلقات، نیٹو سپلائی کی بحالی اور خاص طور پر دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے تحفظات دور کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر تمام دینی قوتیں متفق ہیں تاہم اس اتحاد کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان بعض اختلافات کی وجہ سے مجلس عمل بحال نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات سے قبل کسی نہ کسی صورت میں دینی جماعتوں کے اتحاد کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!